کل کا عوامی سیلاب ایوانوں میں طوفان برپا کریگا،مراد راس

کل کا عوامی سیلاب ایوانوں میں طوفان برپا کریگا،مراد راس

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ 3 ستمبر کو عوام کا سیلاب کرپٹ حکمرانوں کے ایوانوں میں طوفان برپا کر دے گا تحریک انصاف کی ریلی کرپشن کے خلاف سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے لاکھوں عوام ریلی میں شرکت کر کے نئی تاریخ رقم کریں گے۔ تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے استقبالیہ تقریب میں 3 ستمبر کی ریلی کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اربن لاہور کے صدر ولید اقبال، روبینہ شاہین، امجد چوہدری، کامران گل، شہزادی اورنگزیب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ پارٹی رہنما گراس روٹ سطح پر کارکنان کو متحرک کریں۔

کارکنان پاکستان مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات ایک کریں اور کارنر میٹنگز کا سلسلہ تیز کردیں۔ لاہور تحریک انصاف کا قلعہ بن چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا ہے کرپشن کے خاتمے اور حکمرانوں کے احتساب تک پاکستانی عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی اداروں کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...