قتل کے مقدمہ کی سماعت ،عدالت نے گواہوں کو طلب کر لیا

قتل کے مقدمہ کی سماعت ،عدالت نے گواہوں کو طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں ملوث3 ملزمان کے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو طلب کرلیا ہے،پولیس نے ملزمان راشد ،ثاقب اورظہیرکے خلاف چالان پیش کررکھا ہے ،ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر نصیرنامی شخص کو گھر سے باہربلاکر نامعلوم مقام پر لے جانے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں بھجوا رکھا ہے ۔ عدالت نے سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے اس مقدمہ کے گواہان کو طلب کرلیا ہے۔
اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ گواہوں کی عدالت میں حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے ۔