پنجاب کالج کا اعزاز
لاہور(پ ر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے اعلان کردہ بی کام نتائج 2016 کے مطابق پنجاب کالج کے طالبعلموں نے شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی10 پوزیشنز اپنے نام کیں۔ نمرہ طارق نے 1250نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ندرت اقبال اور ثناء عابد 1215اور 1196نمبرز حاصل کرکیبالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشنز کے حقدار قرار پائیں۔