قتل کے 2ملزم بری

قتل کے 2ملزم بری

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان کو گواہان کے منحرف ہونے پر بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان ضیغم اور اویس نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر راجہ نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔

جس کے بعد پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا۔ عدالت نے دوران سماعت مذکورہ مقدمہ میں پیش ہونے والے گواہان کی جانب سے منحرف ہونے پر دونوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم سنا دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...