ہیلتھ یونیورسٹی کے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا 117واں اجلا

ہیلتھ یونیورسٹی کے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا 117واں اجلا

س

لاہور( جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہو رکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا117واں اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلرمیجر جنرل (ریٹائرڈ) پروفیسر محمد اسلم کی سربراہی میں ہوا جس میں مختلف تعلیمی پروگرامز کے لیے مقالہ جات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں جن طلبہ کے تحقیقی مقالہ جات پر رپورٹس کا جائزہ لیا گیااُن میں ڈاکٹر محمد عدنان صادق ایم فل بائیوکیمسٹری، ڈاکٹر محمد حماد یوسف یم فل بائیوکیمسٹری، ڈاکٹر نبیلہ اکرم ایم فل ہیماٹولوجی، ڈاکٹر اجالا ایمن ایم فل ہیماٹولوجی، ڈاکٹر فضل الرحمن ایم فل مائیکروبیالوجی، ڈاکٹر عمر فاروق ایم فل ماربڈ اناٹومی، ڈاکٹر بینش علیم ایم فل اورل پیتھالوجی، ڈاکٹر راؤ اجمل خان ایم فل فزیالوجی، ڈاکٹر روحین شکیل ایم فل فزیالوجی، ڈاکٹر مصدق حسین ایم ڈی ایس آپریٹیو ڈینٹسٹری و دیگر شامل تھے۔

، ڈاکٹر عبدالطیف ایم ایس جنرل سرجری، ڈاکٹر فرزند علی ایم ایس آرتھوپیڈیکس، ڈاکٹر فیروز عالم خان ایم ایس پیڈیٹریکس سرجری، ڈاکٹر کومل اقبال ایم فل فزیالوجی، ڈاکٹر زرتشہ عروج ایم فل سائنس اینڈ ڈینٹل میٹریل، ڈاکٹر محمد مصطفی ایم ڈی ایس اورل سرجری اینڈ ڈاکٹر صلاح الدین ایم ایس یورولوجی شامل تھے۔ اجلاس میں مختلف کورسز میں رجسٹریشن کیلئے11 ابتدائی تحقیقاتی خاکہ جات کی بھی منظوری دی گئی

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...