مطالبات کی منظوری تک تحریک جاری رہے گی،ڈاکٹر نوشین حامد

مطالبات کی منظوری تک تحریک جاری رہے گی،ڈاکٹر نوشین حامد

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا تین ستمبر کا احتجاج حکمرانوں کوپریشان کردے گا ، ہمارا مطالبہ شفاف احتساب ہے جب تک ہمارا مطالبہ پورا نہیں ہوتا ہم اپنی تحریک جاری رکھیں گے، ملک کی دیگر جماعتوں نے اس احتجاج کی حمایت کردی ہے اور اب کرپٹ حکمرانوں کو جانا ہوگا ،کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لاہور میں احتجاج حکمرانوں کی نیند اڑ ادیگا اور انہیں علم ہوجائے گاکہ عوام کی ان کے بارے کیا رائے ہے ،تین سالوں میں مسلم لیگ( ن )نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پرعوام اطمینان کا اظہار کر سکیں۔

مسلم لیگ (ن )کے قائدین نے اپنی جیبیں بھریں اور پھر قومی وسائل کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا ،مسلم لیگ ن کی لاہور میں مقبولیت اس حدتک رہ گئی ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخاب میں یہ جماعت لاہور سے نشست ہارگئی ،یہ جماعت اب روز بہ روز کمزور ہورہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...