آزاد کشمیر سپرلیگ 20ستمبر سے شروع ہوگی،قومی کرکٹرزحصہ ہوں گے

آزاد کشمیر سپرلیگ 20ستمبر سے شروع ہوگی،قومی کرکٹرزحصہ ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد( اے این این)آزادکشمیر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن 20 ستمبرکو منعقد ہوں گے ۔ آزادکشمیر کی تاریخ کاسب سے بڑا قومی ایونٹ ہوگاجو آزادکشمیر کرکٹ کے فروغ کاباعث بنے گا،5 زون بنادیئے گئے 5 ٹیمیں حصہ لیں گیں، پاکستان کے سپر سٹار بیٹسمین بھی حصہ لیں گے ۔ ان خیالات کااظہار آزادکشمیر ریجنل کرکٹ ایسویس ایشن کے سیکرٹری جنرل تنویر احمد مغل ، چیئرمین سید صدیق شاہ ، میڈیاایڈوائزر سید ناصر علی شاہ اور دیگر نے گزشتہ روز مرکزی ایوان صحافت میں پریس کلب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر سپر لیگ کابنیادی مقصد زلزلہ تباہ حال گراؤنڈآباد کرنا اور آزادکشمیر کے کھلاڑیوں کوآگے بڑھنے کاموقع فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلا میچ 20 ستمبر کو حبیب بینک پاکستان اور آزادکشمیر کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان شا ہد آفریدی جبکہ آزادکشمیر ٹیم کے کپتان بلاول بھٹی ہوں گے ، سپر لیگ کی کامیابی کیلئے عوام اپنا کردار ادا کریں اور اس قومی ایونٹ کوکامیاب بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں انہوں نے بتا یا کہ پاکستانی ٹیم کے عمر اکمل ، احمد شہزاد، اور عبدالرحمان بھی اس ایونٹ میں حصہ لیں گے ۔