یو ایس اوپن ٹینس ایونٹ میں اپ سیٹس کا سلسلہ جاری

یو ایس اوپن ٹینس ایونٹ میں اپ سیٹس کا سلسلہ جاری

نیو یارک(آن لائن)یو ایس اوپن کے تیسرے روزکینیڈا کے مائلوس راؤنک اور گبرین مگوروزاایونٹ میں اپنی پیش قدمی جاری نہ رکھ سکے۔فلشنگ میڈوزنیویارک میں جاری ٹینس ایونٹ میں اپ سیٹس کا سلسلہ جاری ہے،فرنچ اوپن چیمپئن گبرین مگوروزا کو لٹویا کی انسٹسجیا سیوسٹووا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔لٹوین کھلاڑی کا اسکور سات پانچ اور چھ چا ر رہا۔ایک اور میچ میں ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے روس کی سوئیٹلانا کزنیٹسوا کو اپ سیٹ کردیا۔وزنیاکی نے میچ چھ، چار اور چھ ،چار سے جیت کر سب کو حیران کردیا۔کینیڈا کے مائلوس راؤنک کو امریکہ کے ہیرسن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کریمپ کی وجہ سے راؤنک میچ پر قابو نہیں رکھ پائے اور سا ت ، چھ، پانچ، سات۔ پانچ، سات اور ایک چھ سے شکست کھا گئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی