بھارتی کوہ پیما جوڑے کی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی جعلی تصاویر پکڑی گئیں

بھارتی کوہ پیما جوڑے کی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی جعلی تصاویر پکڑی گئیں

کھٹمنڈو (این این آئی) نیپال نے 10سال کی پابندی عائد کر دی نیپال کے سیاحتی ادارے نے ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کا دعویٰ کرنے والے بھارتی جوڑے پر10سال کی پابندی لگا دی جس کے بعد انہیں اس عرصے کے دوران نیپال کے کسی بھی پہاڑ کو سر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہارشٹرا سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما دنیش اور تراکیشوری راتھوڑ پر نیپال نے دعویٰ کیا تھا کہ رواں سال مئی میں انہوں نے دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو سر کیا اور اس حوالے سے انہوں نے تصاویر بھی جاری کی تھیں۔بھارتی کوہ پیماؤں کی جانب سے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی تصاویر نیپال کے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کو بھی بھیجی گئی تھیں ٗ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے ابتدا میں تصاویر کو قبول کرتے ہوئے انہیں ایک سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا تھا تاہم تصاویر جعلی ہونے کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب ایک بھارتی کوہ پیما ستیارپ سدھنتا نے ان تصاویر کو جعلی قرار دیتے ہوئے اپنی مزید تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کیں .اس حوالے سے نیپال کے حکام کو آگاہ کیا۔ نیپالی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے تحقیقات کا حکم دیا تو معلوم ہوا کہ دنیش اور تراکیشوری راتھوڑ کی تصاویر جعلی ہیں۔ادھر ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے اصلی بھارتی کوہ پیما ستیارپ سدھنتا کا کہنا ہے کہ جعلی کوہ پیما جوڑے نے میری تصاویر فوٹو شاپ کر کے سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرلیا۔ اس جعلی کوہ پیما جوڑے کو اپنی حرکت پر شرم آنی چاہیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی