قومی ٹی 20- کرکٹ کپ کے مزید دو میچز آج کھیلے جائیں گے

قومی ٹی 20- کرکٹ کپ کے مزید دو میچز آج کھیلے جائیں گے

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ٹی 20- کرکٹ کپ کے مزید دو میچز (آج) جمعہ کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں لاہور بلیو کا مقابلہ راولپنڈی سے ہوگا ٗ دوسرے میچ میں اسلام آباد اور کراچی بلیو کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں راولپنڈی، اسلام آباد ، فاٹا، پشاور، کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، کراچی بلیو اور لاہور بلیو کی ٹیمیں شامل ہیں۔ دوسرا راؤنڈ 5 ستمبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا، سیمی فائنل مقابلے 15 ستمبر کو جبکہ فائنل 16 ستمبر کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...