پاکستان کبڈی فیڈریشن کا ایشین بیچ گیمز کیلئے 8 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان کبڈی فیڈریشن کا ایشین بیچ گیمز کیلئے 8 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن نے ایشین بیچ گیمز کیلئے 8 رکنی قومی کبڈی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 22 ستمبر کو ویتنام روانہ ہوگی ۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور کے مطابق ایشین بیچ گیمز 23 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ویتنام میں شروع ہوگی جس میں 6 کھلاڑی اور 2 آفیشلز پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ کھلاڑیوں میں ناصر علی، اخلاق حسین، کاشف، ابرار حسین، عمران اور ارسلان شامل ہیں جبکہ افیشلز میں میجر نبیل رانا کوچ اور محمد رمضان بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ تربیی کیمپ میں سے باصلاحیت 6 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور امید ہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کرے گی۔ سیکرٹری نے کہا کہ ایونٹ میں پاکستان سمیت ایران، بھارت، سری لنکا، کوریا، نیپال، ملائیشیاء، بنگلہ دیش اور ترکمانستان شرکت کرنیگے۔ تمام ممالک کے درمیان کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی