اوگر 2 کے مشن پر جانے والے دو امریکی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے،الپائن کلب

اوگر 2 کے مشن پر جانے والے دو امریکی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے،الپائن کلب

گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان میں اوگر ٹو کو سر کرنے کی مہم پر 21 اگست کو جانے والے دو امریکی کوہ پیما تاحال لاپتہ ہوگئے اور خراب موسم کی وجہ سے ان کی تلاش کا عمل بھی روکنا پڑا ۔کوہ پیمائی اور مہم جوئی سے متعلق پاکستان کے الپائن کلب کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکاٹ ایمسن اور کیل ڈیمپسٹر نامی دو امریکی کوہ پیما 24 جولائی کو دو ماہ کے لیے پاکستان آئے تھے ٗان کوہ پیماؤں کا مشن 6960 میٹر بلند چوٹی اوگر ٹو کو سر کرنا تھا۔بتایا گیا کہ 25 جولائی کو یہ دونوں کوہ پیما اور ان کے گائیڈ سکردو کیلئے روانہ ہوئے ٗچند روز تک مہم کی تیاری کرنے کے بعد اشکولی سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔کوہ پیماؤں کے ہمراہ ان کے گائیڈ عبدالغفور، باورچی شہزاد عالم اور مقامی مزدور شامل تھے۔بتایا گیا کہ 21 اگست کو ان دونوں امریکی مہم جوؤں نے اوگر ٹو نامی چوٹی کے شمال کی جانب بڑھنا شروع کیا۔ابتدائی منصوبے میں پانچ دن اوپر چڑھنا اور نیچے جانا تھاتاہم جب یہ کوہ پیما طے کی گئی تاریخ کو واپس نہیں لوٹے تو بیس کیمپ نے الپائن کلب کو آگاہ کیا جس کے بعد مقامی انتظامیہ اور کوہ پیماؤں کے اہلِ حانہ سے رابطہ کیا گیا۔الپائن کلپ نے بتایا کہ کوہ پیما اب تک لاپتہ ہیں موسم نے ہماری امدادی کارروائیوں کو روک دیا ہے، ہم تلاش اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کی کارروائی کرنے کیلئے موسم کے اچھے ہونے کیلئے پرامید ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...