قومی ٹیم قطر میں آئندہ ماہ ہونے والی ورلڈ سائیکلنک چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی

قومی ٹیم قطر میں آئندہ ماہ ہونے والی ورلڈ سائیکلنک چیمپیئن شپ میں شرکت کرے ...

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان کی ٹیم قطر میں آئندہ ماہ ہونے والی ورلڈ سائیکلنک چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ سائیکلنک چیمپیئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں 20 مرد اور خواتین کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ جدید اور اعلی معیار کی تر بیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ سائیکلنک چیمین شپ آئندہ ماہ اکتوبر میں قطر کے شہر دوحہ میں کھیلی جائے گی جس میں قومی مرد اور خواتین کھلاڑی ملک کی نمائندگی کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...