ون ڈے کپتان کی تبدیلی کافیصلہ،سرفرازمضبوط امیدوار

ون ڈے کپتان کی تبدیلی کافیصلہ،سرفرازمضبوط امیدوار

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی)نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے نئے ون ڈے کپتان کا اصولی فیصلہ کر لیا،پی سی بی کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو کپتان بنائے جانے کا امکان ہے،تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان ہو گا ۔ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان کی آزمائش سے پہلے ہی سرفراز احمد کو نیا کپتان مقرر کرنے کے لیے پی سی بی نے ذہن بنا لیا ۔جن خدشات کا اظہار سابق کرکٹرز نے کیا،اب پی سی بی وہی فیصلہ کرنے جارہا ہے۔اظہر علی ون ڈے کے کپتان نہیں رہیں گے، پی سی بی نے فیصلہ کرلیا۔بس یہ طے ہونا باقی ہے کہ اظہر علی کو ہٹایا جائے ،یا ان سے کہلایا جائے کہ وہ ون ڈے ٹیم کی شکست پر کپتانی سے خود دستبردار ہورہے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے چیئر مین پی سی بی نے 30 ستمبر سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کپتان بنانے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...