خیبرپختونخوا نیشنل جونیئر سکواش چیمپیئن شپ 7 ستمبر سے شروع ہوگی
اسلام آباد(اے پی پی) خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام خیبرپختونخوا نیشنل جونیئر سکواش چیمپیئن شپ 7 ستمبر سے پشاور میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔
چیمپیئن شپ میں انڈر17- اور انڈر19- مقابلے ہونگے، یہ چیمپیئن شپ 10 ستمبر تک جاری رہے گی اور چیمپیئن شپ کی انعامی رقم ایک لاکھ بیس ہزار رکھی گئی ہے۔