آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان آخری ایک روزہ میچ 4ستمبر کو کھیلا جائیگا

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان آخری ایک روزہ میچ 4ستمبر کو کھیلا جائیگا

پالی کیلے (این این آئی)عالمی چمپئن آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ 4 ستمبر کو پالی کیلے میں کھیلا جائیگاشیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 ستمبر کو پالی کیلی اور دوسرا اور آخری میچ 9 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔یاد رہے کہ آسریلیا کو میزبان ٹیم کیخلاف سیریز میں 3-1 کی برتری حاصل ہے، آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی تاہم دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے 82 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی، تیسرے ون ڈے میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم آسٹریلیانے میزبان ٹیم کو 2 وکٹوں سے ہرا کر ایک مرتبہ پھر 2-1 کی برتری حاصل کر لی اور چوتھے ون ڈے کرکٹ میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 3-1 کی برتری حاصل کی تھی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی