ایشین باڈی بلڈنگ چیمپن شپ پاکستان کا پانچ رکنی دستہ بھوٹان روانہ
لاہور(آن لائن)ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے پاکستان کا پانچ رکنی دستہ بھوٹان کیلئے روانہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بھوٹان میں شروع ہونے والے ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کا پانچ رکنی سکواڈ براستہ تھائی لینڈ روانہ ہوگیا ہے ،قومی دستے میں تین کھلاڑی اور 2 آفیشل شامل ہیں۔