جاوید میانداد نے اظہر علی کی کپتانی کو پی سی بی کی غلطی قرار دے دیا،کپتان تبدیل کرنے کا مطالبہ

جاوید میانداد نے اظہر علی کی کپتانی کو پی سی بی کی غلطی قرار دے دیا،کپتان ...

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان جاوید میانداد نے ویسٹ انڈیز کے سیریز کیلئے ون ڈے ٹیم کی کپتانی اظہر علی کے بجائے کسی اور کھلاڑی کو سونپنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ایک انٹرنیشنل ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں جاوید میانداد نے کہا کہ پی سی بی نے اظہر علی کو کپتان بنا کر غلطی کی اور وقت آ گیا ہے کہ پی سی بی اپنی غلطی تسلیم کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اظہر علی کی تو ون ڈے ٹیم میں جگہ بھی نہیں بنتی تھی لیکن اسے کپتان بنا دیا گیا۔ جاوید میانداد نے مطالبہ کیا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے ون ڈے ٹیم کا کپتان اظہر علی کے بجائے کسی اور کو بنایا جائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...