مورگاہ کلب نے چوہدری رحمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں اپنا میچ جیت لیا

مورگاہ کلب نے چوہدری رحمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں اپنا میچ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(اے پی پی)ر اولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری چوہدری رحمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں مورگاہ کلب نے مڈفیلڈکلب کو 3-2 گول سے ہرا دیا۔ مونسپل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک مورگاہ کلب کو مڈفیلڈ کلب کے خلاف 2-1 گول سے کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں مڈفیلڈ نے ایک اور مورگاہ کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 3-2 سے جیت لیا، راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری محمد فیاض فیضی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔