کارکردگی وہی اچھی ہوتی ہے جو میچ جتوائے، عماد وسیم

کارکردگی وہی اچھی ہوتی ہے جو میچ جتوائے، عماد وسیم

لندن(اے این این)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیمنے کہا ہے کہ انفرادی کارکردگی اپنی جگہ اہم ہے لیکن اس کی اصل خوشی اس وقت ہوتی ہے جب ٹیم جیتے۔ انگلینڈ کیخلاف لارڈز کے پہلے ون ڈے میں انھوں نے ناقابل شکست 63 رنز بنائے تھے لیکن انہیں زیادہ خوشی زمبابوے کے خلاف گذشتہ سال ہرارے میں 61 رنز بنانے پر ہوئی تھی۔زمبابوے کے خلاف اپنی اننگز کو میں اس لیے زیادہ اہمیت دیتا ہوں کیونکہ پاکستانی ٹیم وہ میچ جیتی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی