پاک ویسٹ انڈیزسیریز رینکنگ کے پیشگوئی سسٹم میں شامل نہیں

پاک ویسٹ انڈیزسیریز رینکنگ کے پیشگوئی سسٹم میں شامل نہیں

دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے یواے ا ی میں ہونے والی پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریزکو تاحال اپنے رینکنگ کے پیشگوئی سسٹم میں شامل نہیں کیا، سیریزکا شیڈول جاری ہوئے کئی دن گزرگئے ہیں مگر تاحال آئی سی سی نے اسے رینکنگ کے سسٹم میں شامل نہیں کیا۔جس سے ماہرین یہ جاننے سے قاصر ہیں کہ 13 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ممکنہ نتائج کے ٹیموں کی رینکنگ پر کیا اثرات ہوں گے۔یہ بات انتہائی حیران کن ہے کہ نومبر میں جنوبی افریقہ کے دورہ آسٹریلیا اور پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈکو ابھی سے رینکنگ نظام میں شامل کرچکاہے مگر محض ایک ماہ بعد شروع ہونے والی پاک -ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریزکو تاحال اس نظام میں شامل نہیں کیاجارہا۔پاکستان ٹیم اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبرون ہے جس کے سبب پاکستانی شائقین کی اس فارمیٹ کی رینکنگ میں دلچسپی بڑھ گئی ہے لیکن آئی سی سی کی جانب سے عالمی نمبرون ٹیم کی اگلی سیریزکوتاحال رینکنگ نظام کا حصہ نہ بنائے جانے پر شائقین میں تشویش پائی جاتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...