شیخوپورہ ، پو؛لیس اور منشیات فروشوں میں مقابلہ ، ایک کانسٹیبل شہید ، دوسرا زخمی ، 2منشیات فروش مارے گئے

شیخوپورہ ، پو؛لیس اور منشیات فروشوں میں مقابلہ ، ایک کانسٹیبل شہید ، دوسرا ...

لاہور(کرائم رپورٹر)شیخوپور تھانہ ہاؤسنگ کالونی کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی، ملزمان کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں ایلیٹ پولیس کا کانسٹیبل ڈرائیورعمران بابر شہید اور کانسٹیبل علی اکبر زخمی۔جوابی فائرنگ میں منشیات فروش مسعود عرف سعودی اور اس کا بھائی ماراگیا۔ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک کے مطابق پولیس نے شیخوپورہ کے نواحی علاقے ’غازی مدکے ‘ ‘ میں منشیات فروشوں اور اشتہاریوں کے اڈے پر چھاپہ مارا تو ملزمان مسعود عرف سعودی اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل ڈرائیور عمران بابر شہید جبکہ کانسٹیبل علی اکبر اور رضا کار سہیل شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کی طرف سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں مسعود عرف سعودی اور اس کا بھائی ہلاک ہو گئے۔ شہید عمران بابر 2008 ؁ء میں بطور ڈرائیور کانسٹیبل بھرتی ہوا جو چک نمبر 33RB دھارو والی ضلع ننکانہ کا رہائشی تھا۔ شہید عمران بابر کی عمر34 سال تھی۔شہید نے ایک بیٹا اور 3 بیٹیا ں سوگوار چھوڑے ہیں۔انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے کانسٹیبل ڈرائیور عمران بابر کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب پولیس عمران بابر کی محکمے کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ آئی جی پنجاب نے شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی پی او کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہید کے تمام واجبات اور مراعات جلد از جلد ادا کیے جائیں اور اہل خانہ کی ویلفیئر اور تمام ضروریات کا خیال رکھا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...