5ایس ایچ او زکے تقرر و تبادلے کر دئے گئے

5ایس ایچ او زکے تقرر و تبادلے کر دئے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس حکام نے شہر کے 5ایس ایچ او زکے تقرر و تبادلے کر دئے ۔ذرائع کے مطابق ایس ایچ او سبزہ زار تیمور عباس کو تبدیل کر کے ایس ایچ او گرین ٹاؤن ،جبکہ محمد رمضان کو ایس ایچ او سبزہ زار بنا دیا گیا ہے ۔ایس ایچ او مناواں شاہد گجر کو ایس ایچ او چوہنگ جبکہ نصر اللہ چٹھہ کو ایس ایچ او مناواں لگا دیا گیا ہے، اسی طرح سے ملک راحیل کو ایس ایچ او ہنجروال لگا دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی