آئی جی پنجاب نے سٹینڈنگ گاردزکے لئے نیا آرڈر جاری کردیا

آئی جی پنجاب نے سٹینڈنگ گاردزکے لئے نیا آرڈر جاری کردیا

لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے لاہور میں ڈیوٹی پر تعینات سٹینڈنگ گاردزکے لیے نیا آرڈر جاری کردیاجس پر ایک ہفتے تک عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔ہر سٹینڈنگ گارد 2 شفٹوں میں کا م کرے گی۔ایک شفٹ 03 گھنٹوں پر مشتمل ہو گی۔دونوں شفٹوں کے درمیان ہر سٹینڈنگ گارد کو 03 گھنٹے کا وقفہ دیا جائے گا۔اس آرڈر کے مطابق مجموعی طور پر اہلکار 06 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

مزید : علاقائی