جیل روڈ پر نصب ٹرانسفارمر میں آتشزدگی ، علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا

جیل روڈ پر نصب ٹرانسفارمر میں آتشزدگی ، علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا

لاہور(وقائع نگار) جیل روڈ پر نصب ٹرانسفارمر میں آتشزدگی سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جیل روڈ پر نصب ٹرانسفارمر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھے ہی دیکھتے پورے ٹرانسفارمر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ٹرانسفارمر سے ہونے والے دھماکوں کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔بعد ازاں لیسکو ملازمین نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی