تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنیوالے چینی کارکنوں کی سیکیورٹی کیلئے لائحہ مرتب کر لیا گیا

تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنیوالے چینی کارکنوں کی سیکیورٹی کیلئے لائحہ مرتب ...

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) شہر میں جاری تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ورکرز کی سیکیورٹی کیلئے لائحہ عمل ترتیب دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹاؤن ہال میں ہونے والے اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف ، ڈی او سی سندس ارشاد ، ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی ، ایس ایس پی عمران محمود ، ایس پی آپریشنز عدیل میمن ، ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز علی رضا اور ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ محمد طارق نے شرکت کی۔ایس پی ہیڈ کوارٹر عمر سعید ، ڈی ایس پی سیکیورٹی محبوب اقبال، ڈی ایس پی ٹریفک محمد طارق، اسسٹنٹ کمشنر عاصم سلیم،علی شہزاد، راؤ امتیاز، ارشد بھٹی اورسارہ حیات سمیت دیگرافسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او اور ڈی آئی جی آپریشنز نے شہر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کی سیکیورٹی کے حوالے سے ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز اور ایس پی صاحبان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ آپس میں رابطہ رکھیں ،اگر پانچ سے زائد چائنیز انجینئر کسی جگہ پر نقل و حرکت کرتے ہیں تو ان کے ساتھ پولیس موبائل ہوگی۔اس کے علاوہ چائنیز انجیئنرز کی کام کرنے والی جگہوں اور ان کی قیام گاہوں پر بھی سکیورٹی کا مناسب بندوبست کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...