شادباغ میں 55سالہ بزرگ پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا

شادباغ میں 55سالہ بزرگ پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا

لاہور(وقائع نگار) شادباغ کے علاقہ میں 55سالہ بزرگ پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق 55سالہ حمید گھر میں پر اسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی۔

مزید : علاقائی


loading...