صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارادتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے افضل سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی چھین لی۔ لٹن روڈ میں ڈاکوؤں نے محمد سے 1لاکھ روپے مالیت کی نقدی و موبائل ، شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے پھول سے 1لاکھ 40ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے رکھا سے 1لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی ،نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے عتیق سے 1لاکھ 80ہزار روپے مالیت کی طلائی چوڑیاں ، مزنگ میں ڈاکوؤں نے عابد سے 56ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،برکی میں ڈاکوؤں نے ناصرسے 37ہزار 5سو روپے مالیت کی نقدی وموبائل ،رائیونڈ سٹی میں ڈاکوؤں نے وقار سے 6ہزار روپے مالیت کی نقدی ،نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے فاروق سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی ،لیپ ٹاپ اور موبائل چھین لئے ۔علاوہ ازیں شاہدرہ میں پرویز ،گلشن اقبال میں ڈاکٹر عزیز کی گاڑیاں ،جبکہ ساندہ میں عالم ،باغبانپورہ میں وقار ،پرانی انارکلی میں شریف ،قلعہ گجر سنگھ میں الطاف ،نولکھا میں عدیل ،ڈیفنس اے میں تیمور ،فیصل ٹاؤن میں بلال ،داتا دربار میں وسیم ،شاد مان میں برکت ،فیکٹری ایریا میں اشتیاق،رائیونڈ سٹی میں منیر ،مزنگ میں نواز ،مانگا منڈی میں وسیم ،سول لائن میں حمزہ ،لیاقت آباد میں جاوید ،گجر پورہ میں زاہد اور عامر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -