دکان میںآتشزدگی سے گیس کا پائپ جل گیا، امدادی ٹیموں نے قابو پالیا

دکان میںآتشزدگی سے گیس کا پائپ جل گیا، امدادی ٹیموں نے قابو پالیا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) شاد با غ کے علاقہ میں دکان میں آتشزدگی سے گیس کا پائپ جل گیا، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بڑھنے سے روک لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق شادباغ کے علاقہ میں واقع ایک فاسٹ فوڈ کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دکان کے اوپر ایک مکان بھی تھا جس میں ایک فیملی رہائش پزیر تھی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور بعد میں محکمہ گیس کے عملہ نے آ کر سوئی گیس کے پائپ کو بند کرنے کے بعد دکان اور علاقہ کو کسی بڑے حادثہ سے بچا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر آگ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...