الفلاح تھیٹر کے چیئر مین کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک شخص زخمی

الفلاح تھیٹر کے چیئر مین کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک شخص زخمی

لاہور(وقائع نگار) جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں الفلاح تھیٹر کے چیئر مین کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں الفلاح تھیٹر کے چیئر مین ارشد چودھری کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ دونوں موٹر سائیکل سوار حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ زخمی کو ریسکیو ٹیم نے قریبی ہسپتال میں طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...