شاہدرہ ، نامعلوم نوجوان کی سر کٹی لاش برآمد ،مردہ خانہ میں منتقل

شاہدرہ ، نامعلوم نوجوان کی سر کٹی لاش برآمد ،مردہ خانہ میں منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ سے نامعلوم نوجوان کی سر کٹی لاش برآمد ،پولیس نے مردہ خانہ میں منتقل کر دی ۔پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ قیصر ٹاؤن سے گزشتہ روز نامعلوم نوجوان کی لاش مقامی افراد کو جوار کے کھیت میں پڑی ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے پولیس کے مطابق لاش کا سر نہیں ہے اس کے علاوہ ایک ہاتھ بھی کٹا ہوا ہے اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ نوجوان کے لواحقین کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -