گرجا چوک ،درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، چار زخمی ہوگئے

گرجا چوک ،درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، چار زخمی ہوگئے

لاہور(وقائع نگار) گرجا چوک میں اچانک درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گرجا چوک میں اچانک درخت گرنے سے ایک رکشہ اور دو موٹر سائیکلیں اس کی زد میں آ گئیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے۔درخت گرنے سے رکشہ بری طرح تباہ ہو گیا جبکہ دو موٹر سائیکل سوار بھی درخت کی زد میں آ گئے ، ٹریفک حادثے کے بعد سڑک پر گھنٹوں ٹریفک جام رہا۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی