ماہ اگست ؛ ایمر جنسی سروس نے 57190آپریشن میں 61064متاثرین کو امداد فراہم کی

ماہ اگست ؛ ایمر جنسی سروس نے 57190آپریشن میں 61064متاثرین کو امداد فراہم کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس بریگیڈئیر(ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیاجسکا مقصد سروس کی کارکردگی اوربِناکسی تفریق کے تمام شہریوں کویکساں معیارکی ایمرجنسی سروسز ڈیلوری کویقینی بنانا ہے۔ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے اعدادو شمار کے مطابق ریسکیو 1122 نے اگست میں پنجاب بھر میں اپنے سات منٹ ریسپانس ٹائم کو برقراررکھتے ہوئے 57190ریسکیوآپریشن کے دوران61064ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کا موازنہ کیا جائے تو ان میں18650کالز ٹریفک حادثات، 28902 میڈیکل ایمرجنسی، 711 آگ لگنے کے واقعات ،2005جرائم کی کال 106, ڈوبنے کے واقعات, 71عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات اور09دھماکوں کے واقعات اور 6736 دیگر ریسکیو آپریشن شامل ہیں جن پر ریسکیو 1122 نے ریسپانڈ کیا۔اعداد و شمار کے مطابق 711 آگ کے واقعات میں سے 225لاہور میں، 68 فیصل آباد ،30 گوجرانوالہ ، 65 راولپنڈی، 46 ملتان اور سیالکوٹ میں 25 آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔ اسی طرح 18650 ٹریفک حادثات میں سے 3729 لاہور میں، 1918 فیصل آباد، 997 گوجرانوالہ، 1090ملتان جبکہ راولپنڈی میں 743 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جہاں ٹریفک قوانین کے نفاذ کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر ارشد ضیاء نے کہا کہ بلڈنگ بائی لاز کے مطابق فائرسیفٹی کوڈز پرعملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ ایکسٹرنل سٹیل سٹیئرکیس، فائرڈورز، ایکسٹرنل ہائیڈرنٹس، ایمرجنسی انخلاء کانقشہ، ایمرجنسی پلان، آگ بجھانے کے آلات، اور بلندوبالاعمارت کی چھتوں اور اردگرد تجاوزات کو ہٹانے سے آتشزدگی کے واقعات پر جلد کنٹرول کیاجاسکتاہے۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ارشد ضیاء نے ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسرز کو عوام میں حادثات کی روک تھام کے لیے شعور اجاگر کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیفٹی کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے عوام کی مدد سے آگاہی پیدا کی جائے۔ قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کے لیے کمیونٹی کی شمولیت سے خطرات کی نشاندہی اور اسے کم کرنے کے اقدامات کریں۔

مزید :

علاقائی -