لاہور ، ایئر پورٹ ، سخت سیکیورٹی چیکنگ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں ، عملہ اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا

لاہور ، ایئر پورٹ ، سخت سیکیورٹی چیکنگ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں ، عملہ اور ...

لاہور(وقائع نگار ) لاہور ائیر پورٹ کے داخلی خارجی راستوں پر سکیورٹی چیکنگ سخت ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے ڈیوٹی پر پہنچنے والے عملے اور مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچنے میں مشکلات کا سامنا پڑا۔لاہور ایئرپورٹ پر ڈیوٹی انجام دینے والے افسران اور ملازمین کے مطابق داخلی و خارجی راستوں پر اے ایس ایف کی سکیورٹی چیکنگ سخت ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔سخت سیکیورٹی کی وجہ سے مسافروں سمیت ایئرپورٹ ڈیوٹی پر پہنچنے والے افسران اور عملے کو داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع پی آئی اے کے مطابق قومی ائیر لائنز کی لاہور سے لندن کے لیے شروع ہونے والی نئی پریمئیر سروس کے پائلٹ اور عملہ بھی رش میں پھنس گیا جو وقت پر ایئرپورٹ نہ پہنچ سکے۔دوسری جانب اے ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی کرنے والے افسران اور عملے سمیت مسافروں کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے تلاشی کا کام پہلے سے سخت کیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مزید : علاقائی