چائنہ سکیم لیڈیز پارک میں پولیس اہلکار تاش کھیلنے میں مگن رہنے لگے

چائنہ سکیم لیڈیز پارک میں پولیس اہلکار تاش کھیلنے میں مگن رہنے لگے

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) ہاتھوں میں بندوقوں کے بجائے تاش، چائنہ سکیم لیڈیز پارک میں آنے جانے والوں کی فکر سے بے نیاز پولیس اہلکار تاش کھیلنے میں مگن نظر آنے لگے۔ تفصیلا ت کے مطا بق چائنہ سکیم سی ون بلاک میں واقع لیڈیز پارک میں پولیس اہلکار تاش کھیلنے میں مگن دکھائی دیتے ہیں۔ ان نوجوانوں کو نہ تو کسی کے آنے کی ہوش ہے اور نہ جانے کی پرواہ، پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی شہریوں کی چیکنگ کرنے کی بجائے تاش کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی ذمہ داری عوام کی حفاظت کرنا ہے جبکہ لیڈیز پارک کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار ذمہ داری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام نہیں دے رہے۔

اہل علاقہ نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے لیڈیز پارک میں تعینات غیر ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید : علاقائی