یو سی 253کے دفترسے چور 10لاکھ اور قیمتی کاغذات لے اڑے

یو سی 253کے دفترسے چور 10لاکھ اور قیمتی کاغذات لے اڑے

لاہور(وقائع نگار) وائس چیئر مین یو سی 253کے دفتر میں چوری ،چور 10لاکھ نقدی اور قیمتی کاغذات لے اڑے ۔ذرائع کے مطابق دفتر میں ہونے والی چوری کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے جس میں یو سی 253کے وائس چیئر مین صغیر حسین کے دفتر میں نامعلوم دو چور رات گئے گھس آئے ۔ انہوں نے دفتر میں موجود 10لاکھ نقدی اور قیمتی کاغذات چوری کر لئے بعد ازاں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

مزید : علاقائی