اسرائیل نے 284نئی بستیاں قائم کرنے کی منظوری دیدی

اسرائیل نے 284نئی بستیاں قائم کرنے کی منظوری دیدی

یروشلم (آن لائن)اسرائیل نے مغربی پٹی میں284 نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی منظوری دے دی جبکہ امریکا نے نئی بستیاں قائم کرنے پر اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی پالیسیوں سے یہودی بستیوں کی تعمیرغیرمحدود طورپر پھیل سکتی ہے۔خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی نے مغربی کنارے میں284 نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ مزید 179 عمارتوں کے تعمیراتی پرمٹس جاری کردیے۔ان اقدامات پرامریکا نے پہلی بارکڑی تنقید کی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایسی ناجائز تعمیرات کی منظوری دی ہے جو اس کے اپنے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ان اقدامات نے امریکا کو نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اسرائیلی پالیسیوں کے باعث یہودی بستیون کی تعمیر غیرمحدود طورپر پھیل سکتی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...