مقبوضہ کشمیر بھارتی فورسز نے ظلم کی انتہا کر دی گزشتہ ماہ38کشمیری شہید777شہری گرفتار

مقبوضہ کشمیر بھارتی فورسز نے ظلم کی انتہا کر دی گزشتہ ماہ38کشمیری شہید777شہری ...

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اگست میں38بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیاجن میں 11بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے ایک کشمیری کو حراست کے دوران شہید کیاگیا جبکہ 23شہری مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کی وجہ سے شہید ہوئے۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں 4خواتین بیوہ اور7بچے یتیم ہوئے۔مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پرپیلٹ گن اور آنسوگیس سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے چار ہزا نو سو سے زائد کشمیری شدیدزخمی ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران777شہریوں جن میں بیشتر نوجوان اور حریت رہنماء شامل تھے کو گرفتار کرلیاگیا ۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ گھروں میں زبردستی داخل ہو کر کم سے کم150خواتین کی بے حرمتیاں کیں اور190گھروں کو نقصان پہنچایا۔

مزید : عالمی منظر