ڈربن میں فلوریڈا روڈ پر تیز رفتار کار نے سڑک کراس کرتی ہوئی 11سالہ طالبہ کو روند ڈالا

ڈربن میں فلوریڈا روڈ پر تیز رفتار کار نے سڑک کراس کرتی ہوئی 11سالہ طالبہ کو ...

جنوبی افریقہ(بیورورپورٹ)ڈربن میں فلوریڈا روڈ پر تیز رفتار کار نے سڑک کراس کرتی ہوئی 11سالہ طالبہ کو روند ڈالا ،ڈاکٹروں کی سر توڑ کوششوں کے باوجود لڑکی 2گھنٹے بعد دم توڑ گئی۔لڑکی سکول جا رہی تھی کہ تیز رفتار کار نے سے ٹکرا کر پارکنگ ایریا میں کھڑی دوسری گاڑی پر جا گری،فوری طور پر میڈیکل ایمرجنسی کو بلا کر اسے گاڑی میں ہی طبی امداد دی گئی،اور آکسیجن پر منتقل کر دیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی،میڈکل ایمرجنسی کے ترجمان کے مطابق لڑکی کو گہرے زخم آئے تھے،عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں دو افراد سوار تھے،پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تا ہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید : عالمی منظر