سی پیک منصوبے کی وجہ سے پاکستان ایشین ٹائیگر بن جائے گا:راشدبشیرسیال

سی پیک منصوبے کی وجہ سے پاکستان ایشین ٹائیگر بن جائے گا:راشدبشیرسیال

جنوبی افریقہ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ کیپ ٹاؤن کے صدر راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی وجہ سے معیشت کے میدان میں پاکستان بہت جلد ایشین ٹائیگر بن جائے گا،یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے غربت ،بے روز گاری اور پسماندگی کا خاتمہ ہوگا،اس قسم کے معاشی منصوبوں سے عوام کی معاشی ترقی کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام آئے گا۔ ،سی پیک پراجیکٹ میں گوادر منصوبہ ایک سونے کی چڑیا سے بھی زیادہ اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس کے فضائی لنک بھی مثالی ہوں گے ،اپوزیشن کو اب مثبت سیاست کی طرف جانا ہوگا ۔راشد بشیر سیال نے کہا کہ عمران خان کی سیاست صرف وزیر اعظم میاں نواز شریف کے گرد ہی گھومتی ہے ، اس سے باہر وہ جانا ہی نہیں چاہتے، ملک میں اب انتشار اور افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں نہ ہی عوام اس کے حق میں ہیں ، عوام کی نظریں اب سی پیک پراجیکٹ کی تکمیل پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست اب دم توڑ چکی ہے ان کے پاس عوام کے لئے کوئی پروگرام نہیں ہے۔

مزید : عالمی منظر