مدارس کیخلاف پروپیگنڈہ ، چھاپے اور گرفتاریاں حالات خراب کرنے کی سازش ہے ، سراج الحق

مدارس کیخلاف پروپیگنڈہ ، چھاپے اور گرفتاریاں حالات خراب کرنے کی سازش ہے ، ...

 کوئٹہ(آئی این پی )جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینٹرسراج الحق نے کہاکہ معاشرے کے ہرطبقے کو ترقی خوشحالی امن اورعدل سمیت اسلامی حکومت کے قیام کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے جماعت اسلامی روزاول سے اتحاد یکجہتی امن اور اسلامی پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہی ہے سانحہ کوئٹہ پاکستان کا نائن الیون ہے بلوچستان کے قیمتی وپڑھے لکھے افراد کو ہم سے چھین لیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے مدارس کے خلاف بے جا پروپیگنڈہ ،چھاپے اور گرفتاریاں حالات کو خراب کرنے کی سازش ہے پاک افغان اتحاد خطے کی ترقی امن اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے افغانیوں کے نام پر غریب داڑھی پگڑی والوں کی گرفتاریوں انہیں نقدی وقیمتی اشیا ء سے محرومی اور ان کی بے عزتی نفرتوں ،تعصب میں اضافہ اور حالات خراب کرنے کے اسباب ہیں مہاجرین سے اسلامی تعلیمات اور اقوام متحدہ کے رولز کے رویہ رکھا جائے ۔جماعت اسلامی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیر اہتمام کلی ترخہ کوئٹہ میں حاجی محمد عظیم خان اچکزئی کی رہائش گاہ پرشمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں قبائلی سیاسی رہنما حاجی محمد عظیم خان اچکزئی اپنے عزیزوقارب،دوستوں اور نوجوانوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تقریب سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی ،حاجی محمدعظیم خان اچکزئی ، حافظ نورعلی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے جماعت اسلامی تعصب نفرت قومیت اور سب سے بڑھ کر موروثیت سے پاک ملک کی بڑی دینی سیاسی جماعت ہے ۔شمولیتی تقریب سے مرکزی امیر سنیٹر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام کے اختلاف کی وجہ سے امریکہ اور اس کے حواری غلا م طبقہ ہم پر 68سال سے مسلط ہے منبر ومحراب کی وجہ سے علماء نے روس اور امریکہ کوبدترین شکست دی ہمارے اختلافات کافائدہ امریکی ایجنٹوں کو مل رہاہے ۔سودی نظام،عدالتوں میں انگریز کاقانون ،میڈیا پر فحاشی اور تعلیمی اداروں میں مغربی این جی اوزکا نظام چل رہاہے اس ظالم نظام کو ختم کرنے کیلئے دینی قوتوں اورعلماء کرام کے درمیان اتحاد ناگزیر ہے۔ 

سراج الحق

مزید : علاقائی


loading...