بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایران کی جانب سے مارٹر گولے فائر ، جانی نقصان نہیں ہوا

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایران کی جانب سے مارٹر گولے فائر ، جانی نقصان ...

پنجکور(آئی این پی) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایران کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پنجگور کے ڈپٹی کمشنر مجیب الرحمان نے بتایا ہے کہ یہ گولے ضلع کے علاقے پروم میں گرے۔ پروم ایران کے سرحد کے قریب واقع ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مارٹر کے گولے زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے لیکن ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے مارٹرگولوں کی فائرنگ کے واقعہ پر متعلقہ ایرانی حکام سے باقاعدہ احتجاج کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس پر ایرانی حکام سے فلیگ میٹنگ منعقد کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔بلوچستان کے ایران کے ساتھ پانچ اضلاع کی سرحدیں لگتی ہیں۔ ان اضلاع میں چاغی، واشک، پنجگور، کیچ اور گوادر شامل ہیں۔

مزید : علاقائی