داعش کے ترجمان کو ہلاک کرنے کا روسی دعوی مذاق ہے، امریکا

داعش کے ترجمان کو ہلاک کرنے کا روسی دعوی مذاق ہے، امریکا

واشنگٹن (این این آئی)امریکی حکام نے روس کے داعش کے ترجمان ابو محمد العدنانی کو شام میں ہلاک کرنے کے دعوے کو ایک مذاق قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سخت گیر جنگجو گروپ کے اعلی منصوبہ ساز امریکا کے ایک بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں مارے گئے ہیں۔امریکا کے ایک دفاعی عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فرانسیسی خبررساں ادارے کوبتایا کہ ماسکو کا عدنانی کے بارے میں دعوی سراسر ایک مذاق ہے۔انھوں نے کہا کہ روس شام میں جنگی مہم کے دوران جو کردار ادا کررہا ہے،یہ اس کا شاید سب سے مضحکہ خیز نمونہ ہوگا۔ایک اور امریکی عہدے دار نے بھی اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ایک پری ڈیٹر ڈرون نے ایک کار پر میزائل داغا تھا۔ابو محمد العدنانی کے بارے میں یقین کیا جاتا ہے کہ وہ اس کار میں سوار تھے اور وہ حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید : عالمی منظر