کیپ ٹاؤن میں 6سالہ بچے کو 2کتوں نے ہلاک کر ڈالا

کیپ ٹاؤن میں 6سالہ بچے کو 2کتوں نے ہلاک کر ڈالا

جنوبی افریقہ(بیورورپورٹ)کیپ ٹاؤن میں 6سالہ بچے کو 2کتوں نے ہلاک کر ڈالا،تفصیلات کے مطابق مارچن ہافمین اپنے7سالہ کزن کیڈن دی برون اوردوستوں کے ساتھ سوئمنگ کر رہا تھا کہ دو آوارہ کتوں نے ان پر حملہ کر دیا، تمام دوست بھاگ نکلے لیکن مارچن ہافمین پاؤں پھسلنے کی وجہ سے گر پڑا،وہیں کتوں نے اسے بری طرح کاٹ کھایا اور اس نے موقعہ پر ہی دم توڑ دیا،آخری رسومات دو دن بعد ادا کی جائیں گی،اس کے لواحقین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارچن سب گھر والوں کا لاڈلا تھا،اس کی کمی بہت محسوس ہو رہی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...