فوج کے بٖغیر مردم شماری ممکن نہیں ہے ، ادارہ شماریات

فوج کے بٖغیر مردم شماری ممکن نہیں ہے ، ادارہ شماریات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن) ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کے بغیر مردم شماری ممکن نہیں، فوج کی دستیابی ہو گئی تو آئندہ سال مارچ یا اپریل میں مردم شماری متوقع ہے۔ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ مردم شماری پاک فوج کی دستیابی کے ساتھ مشروط ہے ، فوج کے بغیر مردم شماری نہیں کرا سکتے فی الحال فوج ضرب عضب میں مصروف ہے ، نومبر یا دسمبر میں پاک فوج اپنی دستیابی کے بارے میں بتائے گی۔چیف ادارہ شماریات نے کہا کہ مردم شماری آئندہ سال مارچ یا اپریل میں متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مردم شماری کیلئے مختص 14 ارب روپے کے بجٹ میں سے 1 ارب 90 کروڑ جاری ہو چکے ہیں۔ مردم شماری کیلئے 2 لاکھ 5 ہزار سویلین افرادی قوت چاہیے۔ آصف باجوہ نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مہنگائی میں 0.30 فیصد کمی آئی۔ سیرپ اور ٹیبلٹ کی قیمتوں میں 11سے 21 فیصد اضافہ ، انڈے آٹھ فیصد ، چینی 6.63 فیصد مہنگی ہوئی، مختلف برانڈز کی گاڑیوں کی قیمت میں بھی 2.14 فیصد سے 6.73 فیصد اضافہ ہوا۔ 

ادارہ شماریات

مزید :

علاقائی -