دہشتگردی کا خدشہ،علامہ اقبال ائیرپورٹ پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ

دہشتگردی کا خدشہ،علامہ اقبال ائیرپورٹ پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ

لاہور (سپیشل رپورٹر)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کی سخت چیکنگ کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کے لئے ائیرپورٹ پہنچنے والے ائیرپورٹ ملازمین کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ حال ہی میں پی آئی اے کی جانب سے چلائی جانے والی پریمئر سروس کا پائلٹ اور عملہ بھی رش میں پھنس کر رہ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر ائیرپورٹ کے داخلی او رخارجی راستوں پر سکیورٹی انظامات کوفول پروف بنانے کے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی آفیسر نے بتایا کہ انہیں ہدایات دی گئی ہے کہ ائیرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے والی ہر گاڑی کو بلا امتیاز چیک کیا جائے بغیر چیکنگ کے داخل ہونے والی گاڑی پر ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی کے عملہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سخت چیکنگ

مزید : علاقائی


loading...