پاکستان سکھوں کیلئے مکہ کی حیثیت رکھتا ہے، رمیش سنگھ اروڑہ

پاکستان سکھوں کیلئے مکہ کی حیثیت رکھتا ہے، رمیش سنگھ اروڑہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج بچوں کے اغوا اور امن وامان کی صورت حال پر عام بحث ہوگی۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کے نکتہ اعتراض پر کیا گیا ‘قبل ازیں پنجاب اسمبلی کیا،اجلاس میں بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے پاکستان کو دوزخ کا درجہ دینے کی کوشش کی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا اور ایوان اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں‘ کشمیر بنے گا پاکستان‘ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا‘ بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان یر ایوان میں موجود سکھ رکن رمیش سنگھ اروڑہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کے بیان سے دنیا بھر کے سکھ کمیونٹی سمیت ہر پاکستانی فرد کی دل آزاری کی ہے پاکستان سکھوں کے لئے مکہ کی حیثیت رکھتا ہے وفاقی حکومت انڈین ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے اسے سکھوں کا پیغام دے جو وزیر دفاع کے بیان سے سکھوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب پاکستانی پرچم کے تلے ایک ہیں ہم میں کوئی تفریق نہیں ہر وہ انگلی جو پاکستان کے خلاف اٹھے گی اسے کاٹ دیں گے پاکستان ہمارے لیے ایک جنت ہے جس کے درشن کی دنیا کے ہر سکھ کی خواہش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار بھگت سنگھ پہلا سکھ رہنما تھا جس نے اس خطے کی آزادی کے لئے پھانسی کے پھندے کو چوما بھارت میں رہنے والے سکھوں کے ساتھ بھارتی حکومت جوزیادتیاں کررہی ہیں وہ قابل نفرت ہیں سکھ یوتھ کو پاکستان آنے نہیں دیا جارہا جبکہ پاکستان میں بسنے والا سکھ نہ صرف آزاد ہے بلکہ اسے تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں ۔علاوہ ازیں کشمیر ایشو پر ارکان اسمبلی رانا ارشد، عارف عباسی، صوبائی وزیر لیبر راجہ اشفاق سررور، فائزہ امجد ملک، ڈاکٹر سید وسیم اختر نے بات کرتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی بین الاقوامی درندہ صفت انسان ہے جبکہ کشمیر کی آزادی تک ہم جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہیں کشمیر ایشو پر اس طرف اور اس طرف بیٹھنے والے ایک ہیں سابقہ حکومتوں نے بھی کشمیر کی آزادی کی بات کی اور اقوام متحدہ میں احتجاج ریکارڈ کروائے اور آج پنجاب اسمبلی کے ذریعے بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے قائد قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان پرآج بھی قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے صرف ایک آواز ہی آنی چاہیے کہ کشمیر بنے گا پاکستان ان ارکان نے یہ تجویز پیش کی کہ قومی اسمبلی کی طرح پنجاب اسمبلی میں بھی دونوں اطراف کے ارکان اسمبلی پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے جو پوری دنیا کو کشمیر ایشو پر باور کروائے کہ کشمیری ہندوستان کے ساتھ نہیں رہناچاہتے۔دریں اثناء پنجاب اسمبلی کی خواتین ارکان نے اسمبلی کے احاطہ میں بھارتی حکومت کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی بھی نکالی گئی۔
رمیش سنگھ اروڑہ

مزید :

علاقائی -