امریکن سوسائٹی آف سیفٹی انجینئرز پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار آج ہوگا

امریکن سوسائٹی آف سیفٹی انجینئرز پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار آج ہوگا

لاہور(اے پی پی )امریکن سوسائٹی آف سیفٹی انجینئرز (اے ایس ایس ای) پاکستان کے زیر اہتمام ’’وژن 2025ء کی روشنی میں مستحکم پاکستان کیلئے صحت اور ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت‘‘کے موضوع پر ایک سیمینار (کل) ہفتہ کو یہاں الحمراء ہال قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہو گا, اے ایس ایس ای سوسائٹی صحت اور ماحولیات کے شعبوں میں تحفظ پر کام کرنیوالی ایک عالمی تنظیم ہے جس کے پیشہ ور ماہرین اپنے تجربات کے حوالے سے مذکورہ امور پر بھرپور دسترس رکھتے ہیں اور دنیا بھر میں ان پیغامات کو پہنچاتے ہیں، یہ تنظیم 1911ء میں معرض وجود میں آئی جو کہ پیشہ ورانہ اعتبار سے دنیا کی سب سے قدیم اور بڑی سیفٹی آرگنائزیشن ہے جس کے دنیا بھر میں 40 ہزار سے زائد ممبران ہیں جبکہ مذکورہ تنظیم کو دنیا بھر میں سیفٹی کے امور کے حوالے سے کام کرتے ہوئے ایک سو سال کا عرصہ گزر چکا ہے، سوسائٹی کے امریکہ میں بورڈ آف ڈائریکٹرز (پاکستان چیپٹر)نے حال ہی میں پاکستان میں سیفٹی کلچر کو پروان چڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے، سیمینار میں صنعتوں ٗ متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران اور دیگر افراد کی بڑی تعداد شرکت کرے گی،سیمینار کے انعقاد سے ملک میں نہ صرف ریگولیٹری ریفارمز کے ذریعے سیفٹی کلچر کو فروغ دینے میں بھرپور معاونت ملے گی بلکہ میڈیا سمیت تمام فورمز کے ذریعے عوامی آگہی ٗ تربیت اور سیفٹی کلچر کوپروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔

مزید : علاقائی


loading...