رضا ربانی ،عبدالغفور حیدری،ظفرالحق اعتزاز احسن ودیگر کا معروف صحافی زاہد ملک کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

رضا ربانی ،عبدالغفور حیدری،ظفرالحق اعتزاز احسن ودیگر کا معروف صحافی زاہد ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی اورقائمقام چیئر مین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ،سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق،ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی،مشیر خارجہ سرتاج عزیز،سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن ، چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی، منیجنگ ڈائریکٹر صبا محسننے معروف صحافی ا ور روزنامہ پاکستان آبزرور کے ایڈیٹر انچیف زاہد ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اللہ تبارک تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور غم زدہ خاندان کو صبر جمیل عطاء کرنے کی دعا کی ۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کی صحافت ونظریہ پاکستان کونسل کے حوالے سے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔، مرحوم اعلی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے مالک تھے۔انہوں نے سرکاری عہدوں پر بھی گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں۔ شعبہ صحافت کے لیے ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

مزید : علاقائی