لاہور ایسٹرن بائی پاس پر تعمیراتی کام کا آغازآج ہو گا، وزیراعظم نواز شریف سنگ بنیاد رکھیں گے

لاہور ایسٹرن بائی پاس پر تعمیراتی کام کا آغازآج ہو گا، وزیراعظم نواز شریف ...

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد نواز شریف 2ستمبر کو کالا شاہ کاکو میں لاہور ایسٹرن بائی پاس کا سنگِ بْنیاد رکھیں گے۔لاہور شرقی بائی پاس کا منصوبہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے غیر معمولی حیثیت رکھتا ہے۔لاہور کے مشرق میں واقع یہ بائی پاس نیازی انٹرچینج سے 3.3 کلومیٹر کے فاصلے پر لاہور رنگ روڈ سے منسلک ہوگا۔یہ بائی پاس لاہور رنگ روڈ پر واقع محمودبوٹی انٹرچینج کے نزدیک سے شروع ہوکر جی ٹی روڈ اور لاہور۔اسلام آباد موٹروے (M۔2) کے جنکشن پر کالا شاہ کاکو انٹرچینج کے مقام پر ختم ہوگا۔یہ بائی پاس مجموعی طور پر 6 لین پر مشتمل ہوگا۔ہر لین کی چوڑائی 3.65 میٹر ہوگی جبکہ بیرونی شولڈر 3 میٹر اور اندرونی شولڈر ایک میٹر چوڑا ہوگا۔اس بائی پاس پر رفتار کی حد 120کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔16.5 کلومیٹر طویل اس بائی پاس پر 28 ،ارب روپے لاگت کاتخمینہ ہے۔بائی پاس کی تعمیر سے جی ٹی روڈ سے مشرقی اور جنوبی لاہور کی طرف جانے والی ٹریفک کو سہولت میسر آئے گی۔علاوہ ازیں لاہور اور کالا شاہ کاکو کے درمیان موجودہ راوی پل اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا رش کم ہوگا

مزید : علاقائی